• news

تحریک انصاف کا قصور میں جلسہ تاریخی ہوگا: صمصام بخاری

لاہور ( سپیشل رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف پنجاب کے سیکرٹری اطلاعات سید صمصام علی بخاری نے کہاکہ آج قصور میںہونے والا تحریک انصاف کا جلسہ تاریخی ہوگااور جلسے میں لاکھوں کی تعداد میںعوام شرکت کریںگے۔تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان عوام کوپانامہ چوروں کے بارے میں آگا ہ کرینگے اور بتائیںگے کہ وزیراعظم اور ان کی فیملی نے کس طرح کرپشن کی اور پیسہ آف شور کمپنیوں میں لگایاہے، پانامہ کیس کاجلد فیصلہ آنے والا ہے اور عوام کا خون چوسنے والی جھونکوں کاچہرہ جلد عوام کے سامنے بے نقاب ہونے والا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن