عوام کو لاہورکی نہیں اصل جمہوریت چاہیے : مہرین انور راجہ
لاہور( لیڈی رپورٹر)سابق وزیر مملکت انصاف و پارلیمانی امور مہرین انور راجہ نے کہا ہے کہ عوام کو لاہور کی جمہوریت نہیں اصل جمہوریت چاہیے، اب تخت لاہور کی سیاست نہیں چلے گی ، پیپلز پارٹی کی ریلی سے پنجاب کے حکمران گھبرا گئے ہیں،ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری نے اس ریلی سے تاریخی خطاب کیا اور بے نظیر بھٹو کی یاد تازہ کر دی،جو لوگ یہ کہتے رہے کہ پنجاب میںپیپلز پارٹی اب فعال نہیں ہو گی وہ اس ریلی کو دیکھ کر آنکھیں کھولیں۔