ٹائون شپ میں ٹرانسپورٹ کی مکمل بندش‘ خالی بس سٹاپوں پر لنڈا بازار سج گئے‘ عوام کا احتجا ج
لا ہور (پ ر) انجمن تاجران عمر چوک ٹا ئون شپ لاہور کے چئیرمین سا بق جنرل کونسلر محمد سرفراز خان اور علاقے کے عوام نے اس امر پر سخت تعجب کا اظہار کیا ہے کہ عمر چوک ٹا ئون شپ کے روٹ پر ڈیڑہ سال سے بند ٹرانسپورٹ کے روٹ پر حالیہ بنائے گئے بس سٹا پوں پر لنڈا بازار قائم ہو چکے ہیں، اور کئی بس سٹاپ ٹوٹ پھوٹ کر تباہ ہو گئے ہیں۔ محمد سرفراز خان نے کہا کہ نہیں چلانی تو اس روٹ پر 15 سے 20 مزید بس سٹینڈ بنا دیں تاکہ یہاں گوشت، سبزی، اور مچھلی منڈی بھی قائم ہو سکیں ، جسکی وجہ سے عوام رُل گئے ہیں، اور انہیں آمد و رفت میں زبردست مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، علاقے کی عوام نے خا دم اعلیٰ پنجاب سے صورت احوال کا فوری سخت نو ٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔