ڈپٹی میئر وسیم قادر نے ایل ڈبلیوایم سی کے صفائی آپریشن کا جائزہ لیا
لاہور(خبر نگار)لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی (ایل ڈبلیوایم سی ) کے زیر اہتمام صاف لاہور مہم جاری رہی۔شہر کی مزید نو یونین کونسلوں میں صفائی و آگاہی سرگرمیاں زور شور سے جاری رہیں۔اس سلسلے یو سی 47 وسن پورہ میںڈپٹی مئیر وسیم قادر نے ایل ڈبلیوایم سی کے صفائی آپریشن سرگرمیوں کا کا جائزہ لیا، دوکانداروں میں صفائی کا شعور اجاگر کرنے کے لئے شاپر بیگ اور پمفلٹ تقسیم کئے اور صفائی آگاہی واک میں شرکت کی۔ انہوں نے یونین کونسلزمیں متعلقہ بلدیاتی نمائندوں اور اہل علاقہ سے ملاقات کی اور صفائی سے متعلق ان کے مسائل جانے۔انہوں نے بھاری مشینری سے کچرا اٹھانے کے عمل کا بھی معائنہ کیا۔