ریکارڈ درست کر لیجئے
مکرمی ! 16جنوری کو فاروق عالم انصاری صاحب نے اپنے کالم باسٹھ تریسٹھ سنیٹر سراج الحق کے زیر عنوان مولانا محمد عل جوہر (وفات 4جنوری 1930) کے اشعار ، مولانا سید فضل الحسن حسرت موہانی( وفات13مئی1951ئ) کے کھاتے میں ڈال دیئے ہیں۔ یہ اشعار اور طرز بیان پکار پکار کر کہہ رہا ہے کہ انداز مولانا محمد علی جوہر کے سوا علاوہ اور کسی کا نہیں ہو سکتا لکن صاحب کالم نے ان اشعار کو مولانا حسرت موہانی سے خواہ مخواہ منسوب کر دیا ہے۔ ” جو چاہے آپ کا حسن کرشمہ ساز کرے“ اب آیئے اصل اشعار اور شاعر کا حولہ ملا حظہ فرمائیں!
(بحوالہ جدید شعرائے اردو، دوسرا حصہ متوسطین ، مولانا محمد علی جوہر صفحہ 370“ فیروز سنز لمیٹڈ لاہور ایڈیشن 1969) (پروفیسر محمد اسلم اعوان سابق صدر شبہ اردو گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ اسلامیہ کالج گوجرانوالہ)