خطیب لال مسجد آخری مقدمہ میں بھی بری‘ فردجرم عائد کرنے کی استدعا مسترد
اسلام آباد (وقائع نگار) اسلام آباد کی مقامی عدالت نے خطیب لال مسجد مولانا عبدالعزیز کے خلاف آخری مقدمے کا بھی فیصلہ سناتے ہوئے انہیں بری کرنے کا حکم جاری کر دیا ہے۔ این جی او کے کارکن جبران ناصر کی جانب سے مولانا عبدالعزیز کے خلاف درج مقدمہ درج کیا۔ جوڈیشل مجسٹریٹ ویسٹ کی سماعت کی عدالت نے جبران ناصر کی جانب سے مولانا عبدالعزیز پر فرد جرم عائد کرنے کی درخواست مسترد کردی ہے۔ فیصلے میں قرا ر دیا گیا ہے کہ مدعی مقدمہ دوران تفتیش پولیس کو مولانا عبدالعزیز کے خلاف کوئی ثبوت فراہم نہیں کرسکے لہٰذا پولیس مولانا عبدالعزیز کے خلاف مقدمہ خارج کرے۔ جبران ناصر و دیگر نے مولانا عبدالعزیز پر الزام عائد کیا تھا کہ سول سوسائٹی سانحہ اے پی ایس کے خلاف لال مسجد کے سامنے مظاہرہ کررہی تھی کہ خطیب لال مسجد مولانا عبدالعزیز لال مسجد سے باہر آئے اور مظاہرین کو سنگین نتائج کی دھمکی دیں۔