پانامہ لیکس، سعد رفیق سمیت کئی افراد کی نوکریاں دائو پر لگی ہیں، پہلے پھاٹک بنوائیں پھر تنقید کریں: چانڈیو
کراچی(آن لائن) مشیر اطلاعات سندھ مولا بخش چانڈیو نے کہا ہے گوجرانوالہ ریلوے حادثے کے لواحقین انصاف کیلئے ترس رہے ہیں، وزیر ریلوے پہلے پھاٹک بنوالیں بعد میں دوسروں پر تنقید کریں، پانامہ لیکس کی وجہ سے خواجہ سعد رفیق سمیت کئی افراد کی نوکریاں داؤ پر لگی ہیں۔ خواجہ سعد رفیق کے بیان پر ردعمل میں انہوں نے کہا سی پیک سمیت بہت سے بڑے اور اہم منصوبے پی پی نے گزشتہ دور میں شروع کئے، مسلم لیگ (ن) پہلے اتفاق فائونڈری اور اب پانامہ لیکس میں الجھ کررہ گئی ہے۔ انہوں نے کہا ریلوے کراسنگ پر پھاٹک نہ ہونے کی وجہ سے اتنا بڑا حادثہ ہوا۔