خواتین کیلئے دوسری کرکٹ کوچنگ اکیڈمی راولپنڈی میں قائم کی جائیگی: ظہیر عباس
لاہور(سپو رٹس رپورٹر) سپورٹس بورڈ پنجاب کے ہیڈآف کرکٹ اکیڈمیز سابق ٹیسٹ کرکٹر ظہیرعباس نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت سپورٹس کے فروغ کیلئے بھرپور اقدامات کررہی ہے وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کے ویژن کے مطابق کرکٹ کوچنگ اکیڈیمز قائم کی جارہی ہیں ،جلد ہی خواتین کی دوسری بڑی کرکٹ کوچنگ اکیڈیمی کا افتتاح وقار النساء پوسٹ گریجویٹ کالج راولپنڈی میں کیا جائے گا، لیجنڈ کرکٹر نے سپورٹس بورڈپنجاب میں اپنے دفتر میں ایک بیان میں کہا ہے کہ سپورٹس بورڈپنجاب کی جانب سے اب تک 6کرکٹ کوچنگ اکیڈیمز قائم کی جا چکی ہیں،جن میں خواتین کی پہلی کرکٹ کوچنگ اکیڈمی کنیئرڈکالج لاہور میں قائم کی گئی ہے جبکہ اے پی ایس ماڈل ٹاؤن لاہور ، پائلٹ سکول وحدت روڈ لاہور، راولپنڈی ، ملتان اور سیالکوٹ میں ظہیرعباس کرکٹ کوچنگ اکیڈیمز قائم کی جا چکی ہیں ، اب خواتین کی دوسری کرکٹ کوچنگ اکیڈیمی وقار النساء پوسٹ گریجوایٹ کالج راولپنڈی میں جلد ہی قائم کی جائے گی۔