• news

بھارت : 7 کم عمر لڑکوں کی 11 سالہ لڑکی سے دو بارہ اجتماعی زیادتی

نئی دہلی (اے پی پی) بھارت میں 7کمسن لڑکوں نے 11سالہ بچی کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ شمال مشرقی ریاست میگھالیہ میں پیش آیا۔ پولیس کے مطابق 7کمسن لڑکوں نے ایک 11سالہ بچی کو دو مرتبہ اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا ہے۔ پولیس کے مطابق اس واقعے میں ملوث 6لڑکوں کی گرفتاری عمل میں لائی گئی ہے جن کا تعلق لڑکی کے گا¶ں سے ہیں اورتمام ملزموں کی عمریں 14اور16سال کے درمیان ہیں۔ پولیس نے بتایا کہ متاثرہ لڑکی کے والدین کی جانب سے ایف آئی آر کے اندراج کے بعد کارروائی کی گئی۔بھارت میں خواتین اورلڑکیوں کے ساتھ زیادتی کے واقعات میں نمایاں اضافہ ہواہے اور یہ صورتحال صرف شہروں تک محدود نہیں بلکہ ملک کے تمام علاقے اس سے متاثر ہیں۔
بچی زیادتی

ای پیپر-دی نیشن