• news

اناللہ وانا الیہ راجعون کے تبصرے پر قائم ہوں، پانامہ کیس کا جنازہ تیار ہے:طاہرالقادری

لاہور (خصوصی نامہ نگار)پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا ہے کہ اپنے انا للہ وانا الیہ راجعون والے تبصرے پر قائم ہوں، پانامہ کیس کا جنازہ تیار ہے تدفین باقی ہے۔ ٹھوس ثبوت موجود ہیں، مگر جب تک یہ نظام اور یہ سلاطین موجود ہیں کوئی ادارہ ان کا احتساب کر سکتا ہے نہ مواخذہ۔ جس کیس میں شریف برادران کو سزا کا خطرہ ہو گا اسکا فیصلہ نہیں آئیگا۔ ”سلاطین“ نے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی رپورٹ کو بھی دبانے کی کوشش کی مگر رپورٹ سامنے آ گئی، ایک وزارت نہیں یہ پوری حکومت کی ناکامی ہے۔ وہ گزشتہ روز ایک خصوصی انٹرویو کے دوران گفتگو کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ حکمران الیکشن کےلئے قوم کے پاس نہیں الیکشن کمشن کے پاس جاتے ہیں جو سارے بندوبست کرتا ہے، قوم کو بنی اسرائیل بنا دیا گیا۔ میاں شریف میرے ساتھ معمولی سے معمولی بات بھی کرتے تھے مگر انہوں نے کسی قطری انویسٹمنٹ کا ذکر میرے ساتھ نہیں کیا۔ پارلیمنٹ میں دی گئی منی ٹریل کو سیاسی تقریر کہنے پر کڑی گرفت ہونی چاہےے تھی،ان کے پاس قانونی منی ٹریل نہیں ہے، قطری شہزادے کا خط آنا بذات خود انکی کرپشن کا ایک بڑا ثبوت ہے۔ انکے ذمہ 14 شہیدوں کا خون ہے انہوں نے 90 لوگوں کو گولیاں ماریں، جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کمیشن کی رپورٹ جاری ہو سکتی ہے تو سانحہ ماڈل ٹاﺅن کی کیوں نہیں۔ سانحہ ماڈل ٹاﺅن کے انصاف کےلئے 27 جنوری کو لاہور میں احتجاج کا فیصلہ کیا ہے۔مطالبہ ہے کہ سانحہ میں ملوث تمام ماسٹر مائنڈز طلب کئے جائیں۔
طاہرالقادری

ای پیپر-دی نیشن