پنشن کیس: پنجاب حکومت نے ہائیکورٹ میں آئندہ مالی سال سے 10 ارب ادائیگی کا پلان جمع کرا دیا
لاہور (اپنے نامہ نگار سے )بزرگ پنشنرز کی مالی مشکلات آئندہ مالی سال دور ہو جائیں گی، پنجاب حکومت نے لاہور ہائی کورٹ کے روبرو آئندہ مالی سال میں 10 ارب روپے پنشن کی ادائیگی کا پلان جمع کرا دیا، عدالت نے 36 مزید بزرگ پنشنرز کو ڈبل پنشن ادا کرنے کا حکم دیدیا۔ چیف جسٹس منصور علی شاہ نے بزرگ پنشنرز کی توہین عدالت سمیت دیگر درخواستوں پر سماعت کی۔ اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل احمدحسن نے آئندہ مالی سال 10 ارب روپے پنشن کی ادائیگی کا پلان جمع کرا دیا۔ عدالتی استفسار پر انہوں نے بتایا کہ جولائی سے پنشن کے بقایاجات کی ادائیگی شروع کر دیں گے۔
پنشن کیس