• news

بجلی اور گیس کی بندش برقرار، نارنگ منڈی، قصور میں لوگ سڑکوں پر نکل آئے

لاہور (نامہ نگاران ) بجلی کی لوڈشیڈنگ گزشتہ روز بھی جاری رہی جس کے باعث لوگوں کو مشکلات کا سامنا رہا، گیس کی بندش بھی برقرار رہی اور گھروں میں چولہے ٹھنڈے رہے۔ نارنگ منڈی میں گیس کی لوڈشیڈنگ کے خلاف لوگ سڑکوں پر نکل آئے اور نعرے بازی کرتے رہے جب کہ بجلی کی بندش کے خلاف قصور میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا اور لوگ سڑکوں پر آ گئے۔ کسووال سے نامہ نگار کے مطابق تحصیل بھر میں گیس کی لوڈشیڈنگ جاری رہی جس کے باعث غیر قانونی ری فلنگ کا دھندہ عروج پر پہنچ گیا، دکاندار من مانے ریٹ وصول کرنے لگے اور شہریوں کو لوٹنے لگے اور قانونی کارروائی سے بچنے اور چھاپوں کے ڈر سے دکان کے بجائے خفیہ مقامات پر ری فلنگ شروع کردی ۔شہریوں نے اصلاح احوال کا مطالبہ کیا ہے۔ چیچہ وطنی سے نامہ نگار کے مطابق شہر کی مضافاتی بستیوں اور محلوں میں سوئی گیس کی بندش اور طویل لوڈشیڈنگ سے عوام کی مشکلات میں اضافہ ہوگیا۔ گزشتہ ڈیڑھ ماہ سے شہر کے مضافاتی علاقوں گﺅ شالہ ، الفتح ٹاﺅن،شاکر کالونی، کرسچن کالونی اور مختلف بلاکوں میں سوئی گیس کی بندش، طویل لوڈشیڈنگ اور پریشر میں کمی کی وجہ سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے اور اکثر لوگ سلنڈریا لکڑیاں جلانے پر مجبور ہو گئے۔ بعض علاقوں میں گیس رات 10بجے کے بعد آتا ہے اور صبح کے وقت پھر گیس بند کر دی جاتی ہے۔عوامی حلقوں نے سوئی گیس کی بندش کے خاتمہ کا مطالبہ کیا ہے۔ نارنگ منڈی سے نامہ نگار کے مطابق نارنگ منڈی میںسوئی گیس کی لوڈشیڈنگ شدت اختیارکرگئی گھروںکے چولہے ٹھنڈے پڑگئے بڑی تعدادمیںغریب لوگ بھوکے رہنے پرمجبورہوگئے شہریوںکاسوئی گیس کی روزانہ 18گھنٹے کی لوڈشیڈنگ سے دلبرداشتہ ہوکر سڑکوں پر نکل آئے مشتعل لوگوںنے زبردست احتجاجی مظاہر ہ کیا اور کہاکہ سوئی گیس کی لوڈشیڈنگ نے پورے شہر کو پریشان کرکے رکھ دیا ہے پورا پورا دن اوررات گئے تک لوڈشیڈنگ سے لوگ کھانے پکانے سے بھی محروم ہےں اور بازاری کھانے کھا رہے ہےں۔ انہوں نے حکومت سے لوڈشیڈنگ میںفوری کمی کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ قصور سے نمائندہ نوائے وقت کے مطابق قصور اور گردونواح مےںسردی کے باوجود بجلی کی غیر اعلانےہ لوڈ شےڈنگ کا سلسلہ جاری رہا ہرگھنٹے بعد بجلی بندہونے لگی کاروباری زندگی تباہ ہوگئی شہری سراپا احتجاج بن گئے،لوڈشیڈنگ کے ستائے ہوئے لوگ سڑکوں پر نکل آئے۔ بجلی کی لوڈ شےڈنگ کے ساتھ ساتھ اووربلنگ کا بھی سلسلہ جاری ہے، بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ کے باعث سرکاری ،نجی اداروں کے ساتھ ساتھ گھروں اور مسجدوں مےں پانی میسر نہےں اور نمازےوں کیلئے مسجدوں مےں پانی نہ ہونے کی وجہ سے مشکلات کا سامنا رہا شہری پانی کی تلاش میں برتن اٹھائے دربدر پھرنے لگے ،بجلی فراہم نہ ہونے کی وجہ سے لوگوں کا نظام زندگی درہم برہم ہوگیا ہے، شہریوں نے احتجاج کرتے ہوئے بجلی کی فراہمی کو ےقینی بنانے کا مطالبہ کیا ہے تاکہ شہریوں کی مشکلات کم ہو سکے۔
بجلی/گیس/بندش برقرار

ای پیپر-دی نیشن