• news

سینٹ میں توہین رسالت قانون میں تبدیلی پر بحث، ہائیکورٹ نے فرحت اللہ بابر وزارت قانون سے 2 ہفتے میں جواب مانگ لیا

لاہور (اپنے نامہ نگار سے) لاہور ہائیکورٹ نے توہین رسالت کے قانون میں تبدیلی پر سینٹ میں بحث کیخلاف درخواست پر سینیٹر فرحت اللہ بابر اور وزارت قانون سے 2 ہفتوں میں جواب طلب کر لیا ہے۔ جسٹس شجاعت علی خان نے ندیم صدیقی ایڈووکیٹ کی درخواست پر سماعت کی۔ درخواست گزار کا موقف تھا کہ سینیٹر فرحت اللہ بابر نے سینٹ میں توہین رسالت کے قانون میں تبدیلی پر بحث سے متعلق بیان دیا ہے۔حالانکہ قومی اسمبلی یا سینیٹ کو آئین سے متصادم کوئی قانون سازی کرنے کا اختیار حاصل نہیں۔ عدالت سینٹ میں توہین رسالت کے قانون میں تبدیلی پر بحث روکنے کا حکم دیا جائے۔
جواب طلب

ای پیپر-دی نیشن