• news

سی پیک منصوبوں پر پیشرفت سے آگاہی وزیراعظم اے پی سی بلائیں گے: احسن اقبال

اسلام آباد (آ ئی این پی) وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا ہے کہ سی پیک منصوبوں پر پیشرفت سے آگاہ کرنے کیلئے وزیر اعظم جلد آل پارٹیز کانفرنس بلائیں گے،آل پارٹیز کانفرنس میں قومی اور صوبائی جماعتوں کے قائدین کو مدعو کیا جائیگا، وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے درمیان سی پیک پر جس پر مکمل اتفاق رائے موجود ہے، چین کی جانب سے اتنے بڑے پیمانے پر اہم شعبوں میں سرمایہ کاری پاکستان پر اسکے اعتماد کا مظہر ہے، چین کے اعتماد کو برقرار رکھنا ہماری قومی ذمہ داری ہے۔ پیر کو احسن اقبال نے کہا کہ بیجنگ میں منعقد کیا جانے والا چھٹی جے سی سی کا اجلاس قومی یکجہتی اور اتفاق رائے کا مظہر تھا۔گوادر کے حوالے سے تحفظات کا ازالہ کرنے کیلئے قومی اور صوبائی قیادت کی مشاورت سے قانون سازی کی جائیگی۔ ایک اعلامئے کے مطابق میں انہوں نے کہاکہ چھٹے جے سی سی کے اجلاس میں چین کے کسی صوبے کاکوئی سربراہ موجود نہیں تھا لیکن ہمارے تمام صوبائی وزرائے اعلی یا انکے نمائندے موجود تھے۔ اقتصادی راہداری پر صوبوں کے تحفظات ختم ہوچکے۔ سی پیک سے پسماندہ علاقوں بالخصوص کے پی کے اور بلوچستان کے عوام کو ترقی کے مواقع میسر آئیں گے۔
احسن اقبال

ای پیپر-دی نیشن