• news

واجبات کی عدم ادائیگی: سعودی ایوی ایشن اتھارٹی کی پی آئی اے کی پروازیں روکنے کی دھمکی

اسلام آباد (آن لائن) سعودی ایوی ایشن اتھارٹی نے واجبات نہ ملنے پر پی آئی اے کی پروازیں روکنے کی دھمکی دیدی جبکہ وزارت خزانہ نے سعودی دھمکی کے بعد پی آئی اے حکام کو واجبات کی مد میں سعودی سول ایوی ایشن اتھارٹی کو 2 ارب 20کروڑ روپے جاری کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق بلندو بانگ دعوﺅں کے باوجود وفاقی حکومت پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز کو بحال کرنے میں ناکام دکھائی دے رہی ہے ۔وزارت خزانہ نے پی آئی اے کے بڑھتے ہوئے قرضوں پر تحفظات کا ظہار کرتے ہوئے واجبات کی ادائیگیوں کے حوالے سے ٹھوس منصوبہ سازی کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔
پی آئی اے ادائیگی

ای پیپر-دی نیشن