• news

آپریشن ضرب عضب سے بے گھر افراد کو 10 ہزار 81 مکانات کا معاوضہ ادا کر دیاگیا

اسلام آباد (اے پی پی) آپریشن ضرب عضب میں متاثر ہونے والے بے گھر افراد کو 10 ہزار 81 مکانات کا معاوضہ ادا کیا گیا ہے۔ فاٹا تعمیر نو و بحالی کے پروگرام منیجر حماد خان نے کہا ہے کہ ہزار 81 مکمل تباہ اور جزوی طور پر متاثر ہونے والے مکانات کے مالکان کو معاوضہ ادا کیا گیا ہے۔
آپریشن ضرب عضب سے متاثر ہونے والے بے گھر افراد جن میں شمالی و جنوبی وزیرستان، خیبر ایجنسی، کرم ایجنسی اور اورکزئی ایجنسی کے علاقوں میں سروے ٹیمیں سروے کر رہی ہیں، اب تک کے سروے کے مطابق 10 ہزار 81 مکمل تباہ اور جزوی طور پر متاثر ہونے والے مکانات کے مالکان کو معاوضہ ادا کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مکمل طور پر تباہ ہونے والے مکان کے مالک کو چار لاکھ جبکہ جزوی طور پر متاثر ہونے والے گھر کے مالکان کو ایک لاکھ 60 ہزار روپے معاوضہ ادا کیا جا رہا ہے۔
معاوضہ ادا

ای پیپر-دی نیشن