میئر کراچی وسیم اختر کی جان کو خطرہ، خفیہ اداروں کی رپورٹ
کراچی(آن لائن)میئرکراچی وسیم اختر کی جان کو خطرہ ہے، اس ضمن میںخفیہ اداروں نے محکمہ داخلہ حکومت سندھ کو سکیورٹی خدشات سے آگاہ کردیاہے۔ خط میں موثر حفاظتی اقدامات بروئے کار لانے کا مشورہ دیا گیا ہے۔
خفیہ اداروں کی جانب سے محکمہ داخلہ حکومت سندھ کو لکھے گئے خط میں کہاہے کہ عسکریت پسند سکیورٹی اداروں کو بدنام کرنے اور شہر کا امن تباہ کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔عسکریت پسندوں نے مذموم مقاصد کے لئے غیرملکی نیٹ ورک کو بھی ہدایت جاری کردی ہے۔خط میں کہاگیا ہے کہ غیرملکی نیٹ ورک ایم کیو ایم پاکستان کی قیادت کے خلاف دہشت گردانہ سرگرمیوں کا ارادہ رکھتا ہے۔خفیہ اداروں نے سکیورٹی خدشات پر مبنی ایک خط میئر کراچی کو بھی ارسال کیاہے۔خط کے ذریعے میئر کراچی کو موثر حفاظتی اقدامات بروئے کار لانے کا مشورہ دیا گیا ہے۔خط میں میئرکراچی سے درخواست کی گئی ہے کہ کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے بچنے کے لئے سرگرمیاں محدودکردیں۔ میئر کراچی نے بتایا کہ ان کی سکیورٹی کے لئے پولیس کی جانب سے صرف ایک موبائل فراہم کی گئی ہے۔ پولیس کی ایک موبائل میئر کراچی کی سکیورٹی کو پورا کرنے کے لئے ناکافی ہے۔ خط میں کہا گیا ہے کہ ناخوشگوار واقعہ سے بچا کیلئے میئر کراچی کو اضافی اسکواڈ فراہم کیا جائے۔
میئر کراچی خطرہ