بھارتی سپریم کورٹ نے ریاستی انتخابات سے قبل مرکزی بجٹ کا اعلان روکنے کیلئے درخواست مسترد
نئی دہلی(رائٹرز) بھارتی سپریم کورٹ نے ریاستوں کے الیکشن سے قبل مودی سرکار کو مرکزی بجٹ کا اعلان کرنے سے روکنے کیلئے دائر درخواست مسترد کردی۔ چیف جسٹس جے ایس کھے ہار کی سربراہی میں بنچ نے سماعت کی۔
قرار دیا کہ وکیل ایم ایل شرما کی بجٹ ملتوی کرانے کیلئے دائر درخواست میں عوامی مفاد کا کوئی پہلو نہیں نکلتا وکیل ایم ایل شرما نے موقف اختیار کیا تھا کہ مودی سرکار ریاستوں کے الیکشن میں ووٹروں کو لبھانے کے لئے مراعات کا اعلان کرسکتی ہے۔ اس لئے مرکزی بجٹ ان انتخابات کے بعد لایا جائے ۔ بھارتی وزیر خزانہ ارون جیٹلی یکم فروری کو بجٹ لوک سبھا میں پیش کرینگے۔
بھارتی سپریم کورٹ/درخواست