ٹرمپ‘ نیتن یاہو کا ایران سے خطرے پر تبادلہ خیال‘ فلسطین‘ اسرائیل میں براہ راست مذاکرات پر زور: فون کی مزید تفصیلات
واشنگٹن (اے ایف پی) امریکی صدر ٹرمپ کے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کو فون کی مزید تفصیلات کے مطابق ایران سے خطرے پر تبادلہ خیال ہوا۔ یاہو فروری میں امریکہ جائیں گے۔ ترجمان وائٹ ہاﺅس نے کہا فلسطین اسرائیل میں براہ راست مذاکرات ہونے چاہئیں۔ امریکی سفارتخانے کی مشرقی بیت المقدس منتقلی کا کوئی ذکر نہیں ہوا۔