کینیڈین حکومت نے افغانستان کیلئے فراہم کردہ امداد میں مبینہ بدعنوانی کی تحقیقات شروع کر دی
ٹورانٹو (اے پی پی) کینیڈا کی حکومت نے افغانستان کیلئے فراہم کردہ امداد میں مبینہ بدعنوانی کی تحقیقات شروع کردی۔ کینیڈا کی حکومت نے 2006ءکے بعد سے لیکر اب تک افغانستان میں تعلیم کے شعبہ کو فروغ دینے کیلئے 117.2ملین ڈالر کی امداد فراہم کی ہے۔کینیڈا کی حکومت افغان بچوں کی سکول واپسی کے ایک منصوبہ کیلئے فنڈز فراہم کررہی ہے۔
گلوبل افئیرز کینیڈا کی خاتون ترجمان نے بتایا کہ فنڈز میں خوردبرد کے الزامات کی تحقیقات جاری ہے ،انہوں نے کہاکہ الزامات درست ہونے کی صورت میں تمام متعلقہ افراد کے خلاف کارروائی کی جائیں گی۔
کینیڈا/ تحقیقات