مقبوضہ کشمیر میں ہندو پنڈتوں کی آبادکاری کیلئے ایک سو ایکڑ اراضی مختص
اسلام آباد (سپیشل رپورٹ) مقبوضہ کشمیر کی کٹھ پتلی حکومت نے کشمیری پنڈتوں کی آبادکاری کے لئے ایک سو ایکڑ زمین مختص کر دی ہے۔ مقبوضہ کشمیر سے ہندو پنڈت نوے کی دہائی میں آزادی کی تحریک میں شدت پیدا ہونے کے بعد مقبوضہ کشمیر سے چلے گئے تھے اب محبوبہ مفتی کی حکومت ان پنڈتوں کو نریندر مودی سرکار کو خوش کرنے کے لئے دوبارہ مقبوضہ کشمیر میں آباد کر رہی ہے۔