بھلوال میں شوگر ملز سے پیدا ہونے والی آلودگی کیخلاف درخواست نمٹا دی ماحولیات کو 2 ہفتوں میں فیصلہ کرنے کا حکم
لاہور (اپنے نامہ نگار سے ) لاہور ہائیکورٹ نے بھلوال میں نون شوگر ملز سے پیدا ہونیوالی آلودگی کیخلاف درخواست نمٹاتے ہوئے محکمہ ماحولیات کو 2 ہفتوں میں درخواست پر فیصلے کرنے کا حکم دے دیا۔لاہور ہائیکورٹ کی جسٹس عائشہ اے ملک نے اعجاز خان کی درخواست پر سماعت کی۔ درخواست گزار کا موقف تھا کہ نون شوگر ملز کی چمنیوں سے24 گھنٹے سیاہ دھواں خارج ہوتا ہے اور اس دھوئیں کی وجہ سے پورا ضلع ماحولیاتی مسائل کا شکار ہو رہا ہے. درخواست گزار نے الزام عائد کیا کہ دھوئیں اور دیگر فضلات کی کی وجہ سے بچوں سمیت شہریوں میں سانس کی بیماریاں پھیل رہی ہیں لیکن محکمہ ماحولیات کئی سال سے نون شوگر ملز کیخلاف خاموش تماشائی کا کردار ادا کر رہا ہے۔
درخواست گزار نے استدعا کی کہ نون شوگر ملز کو ماحولیاتی قوانین پر پابندی کا حکم دیا جائے اور محکمہ ماحولیات کو شوگر ملز کیخلاف کارروائی کرنے کا حکم دیا جائے۔