ایف بی آر نے گریڈ 19 اور 20 کے متعدد افسروں کا تبادلہ کردیا
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) ایف بی آر نے گریڈ 20 اور 19کے متعدد افسروں کا تبادلہ کر دیا۔ گریڈ 20 کے افسر سید ندیم حسین رضوی کو کمشنر ایچ آر ایم لاہور‘گریڈ 19کے افسر آفتاب عالم کوکمشنرکارپوریٹ آر ٹی او لاہور مقررکر دیا۔ کراچی میں تعینات گریڈ 18کے افسر نفیس احمد خان پر پنلٹی عائد ہونے کے باعث ان کا کارکردگی الا¶نس بندکر دیا گیا۔ گریڈ 19کے افسر محمد اصغر خان نیازی کوکمشنر آر ٹی او ایبٹ آباد منصب کا اضافی چارج دیدیا گیا۔گریڈ 16کے افسر محمد عثمان 4 مئی کو مدت ملازمت پوری کرکے ریٹائر ہو جائیں گے۔