• news

کراچی ‘الیکٹرانکس مصنوعات کی نمائش 17 فروری کو شروع ہوگی

کراچی (کامرس رپورٹر) کراچی الیکٹرانکس مارکیٹ کی جانب سے 17 تا 19 فروری ایکسپو سینٹرمیں منعقدہ نمائش کے چرچے زبان عام ہوکر دھوم مچارہے ہیں‘جیسے جیسے KEEMTF-2017 کے عنوان سے منعقدہ الیکٹرانکس نمائش کے دن قریب آرہے ہیں نہ صرف کاروباری حلقوں بلکہ عوام میں بھی اسے زبردست پذیرائی مل رہی ہے۔

قرعہ اندازی عمرہ کے ٹکٹ ‘ کار اور دیگر پرکشش انعامات نے سب کی توجہ مبذول کرالی ہے اور لوگ سے چینی نمائش کے انعقاد کے منتظر ہیں۔ KEDA کی جانب سے منعقدہ الیکٹرانکس نمائش میں تمام بڑے برانڈز ایکسپو سینٹر میں نمایاں جگہ کے حصول کےلئے اپنے اسٹالز بک کروارہے ہیں جہاں ملکی و غیر ملکی جدید مصنوعات کے ڈسپلے کراچی کے عوام کے سامنے پیش کریں گے۔ بین الاقوامی مینوفیکچررز پہلی بار پاکستان سمیت ایشیا میں متعارف کرائی جانے والی اپنی جدید مصنوعات کی توجہ عوام کی جانب مبذول کراسکیں گے ۔ ماہرین معیشت کےمطابق مذکورہ نمائش سے الیکٹرانکس مارکیٹوں اور اس سے منسلک شعبوں پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے اور کاروباری سرگرمیوں کو فروغ حاصل ہوگا۔

ای پیپر-دی نیشن