حکومتی اصلاحات سے غیر ملکی سرمایہ کاری میں اضافہ ہورہا ہے: خلدون جاوید ملک
لاہور(کامرس رپورٹر)ممتاز تاجر راہنما و چیئرمین لاہور ٹاﺅن شپ انڈسٹریز ایسوسی ایشن خلدون جاویدملک نے کہا کہ پاکستان غیر ملکی سرمایہ کاروں کےلئے سرمایہ کاری کی اہم جگہ ہے حکومتی اصلاحات کے باعث پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاری میں روز بروز اضافہ ہورہا ہے ۔ رواں مالی سال کی پہلی ششماہی کے دوران پاکستان میں مجموعی غیر ملکی سرمایہ کاری 52.5فیصد اضافے سے ایک ارب 82 کروڑ 44 لاکھ ڈالر رہی جس میں غیر ملکی نجی سرمایہ کاری 11.4فیصد اضافے سے 82 کروڑ63لاکھ ڈالر جبکہ غیر ملکی پبلک انوسٹمنٹ انٹرنیشنل ڈالر بانڈز کی نیلامی کی وجہ سے 120 فیصد اضافے سے99کروڑ81لاکھ ڈالر رہی ۔