• news

سی پیک کی سکیورٹی میں بحریہ کا اہم کردار ہے: خواجہ آصف 2 نئے جہاز میری ٹائم ایجنسی میں شامل

کراچی (نوائے وقت رپورٹ) ترجمان پاک بحریہ کے مطابق دو نئے جہاز پاکستان میری ٹائم سکیورٹی میں شامل کر لئے گئے۔ تقریب جناح نیول اورماڑہ میں ہوئی۔ وزیر دفاع خواجہ آصف مہمان خصوصی تھے۔ خواجہ آصف نے پاک بحریہ کے آپریشنل امور کا جائزہ لیا۔ انہوں نے کہا کہ پاک بحریہ سکیورٹی اور امن و امان یقینی بنانے کیلئے تیار ہے۔ راہداری منصوبے کی سکیورٹی میں پاک بحریہ کا اہم کردار ہے۔ خواجہ آصف نے پاک بحریہ کے ہسپتال، کیڈٹ کالج اور بحریہ ماڈل کالج کا دورہ کیا۔ یاد رہے کہ چین سے نئے خریدے گئے جہاز منگول اور بسول جدید ٹیکنالوجی سے لیس ہیں۔ ڈی جی میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی ریئر ایڈمرل جمیل اختر نے بتایا کہ میری ٹائم سکیورٹی نے چند سال میں 7 ہزار سمگلروں کو گرفتار کیا۔ اس عرصے میں 3 ہزار سے زائد لانچیں پکڑی گئیں، اربوں روپے مالیت کی منشیات سمگلنگ کی کوشش ناکام بنائی گئی۔

ای پیپر-دی نیشن