• news

امریکی صدر سے متاثر عراقی شہری نے بیٹے کا نام ٹرمپ رکھ دیا

بغداد/واشنگٹن/ ملتان(آئی این پی) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف امریکا سمیت دنیا بھر کے بیشتر ممالک میں احتجاج کا سلسلہ جاری ہے وہیں شمالی عراق سے تعلق رکھنے والے شہری حسن جمیل نے بیٹے کی پیدائش پر اسکا نام ٹرمپ رکھ دیا۔ حسن جمیل ڈونلڈ ٹرمپ کے الفاظ تو نہیں سمجھتے لیکن انداز خوب پہچانتے ہیں۔ حسن جمیل نے اسی دن تہیہ کرلیا تھا کہ اگر ان کے گھر بیٹے کی پیدائش ہوتی ہے تو وہ اس کا نام ٹرمپ رکھیں گے۔ حسن جمیل کی اہلیہ نے 23 نومبر کو بیٹے کو جنم دیا حسن نے کہا مجھے ٹرمپ سے متعلق جو چیز سب سے زیادہ پسند ہے وہ ان کا اعتماد اور کامیاب کاروباری شخصیت ہونا ہے، ٹرمپ اپنے خود اعتمادی کی وجہ سے ہی صدر بننے میں کامیاب ہوسکے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن