• news

ممبئی حملہ کیس: بھا رت کا 24 گواہوں کو پاکستان بھیجنے سے انکار

ممبئی (نوائے وقت رپورٹ) بھارت نے ممبئی حملہ کیس کے 24 گواہوں کو پاکستان بھیجنے سے انکار کر دیا۔ سفارتی ذرائع کے مطابق 10 ماہ سے گواہوں کے پیش نہ ہونے سے ممبئی حملہ کیس التوا کا شکار ہے۔ بھارت کا موقف ہے کہ بھارتی شہریوں کو پاکستان بھیجنا سکیورٹی رسک ہے۔ گواہ سکیورٹی مسائل کی وجہ سے خود بھی پاکستان جانے پر رضامند نہیں۔ بھارت نے گواہان کے بیان کیلئے جوڈیشل کمشن بھیجنے کی تجویز دی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن