• news

قتل کیا گیا تو ذمہ دار نواز شریف‘ شہباز شریف رانا ثناء اللہ اور سعد رفیق ہونگے: شیخ رشید

اسلام آباد (آن لائن) شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ اگر مجھے قتل کردیا گیا تو اس کے ذمہ دار میاں نواز شریف ‘ میاں شہباز شریف‘ رانا ثناء اللہ اور خواجہ سعد رفیق ذمہ دار ہوں گے۔ میں آن ریکارڈ یہ کہہ رہا ہوں کیونکہ یہ سب بہت خوف زدہ ہیں اور خوف زدہ لوگ کچھ بھی کر سکتے ہیں۔ ملک و قوم کیلئے قربانی دینے کیلئے تیار ہوں میں اپنا تابوت اٹھا کر پھرتا ہوں میں ان سے ڈرنے والا نہیں ہوں۔ یہ چودھری ظہور الہیٰ کی زکوۃ پر چلنے والے لوگ ہیں۔ لندن میں مے فیئر فلیٹس بنانے والے میری پانچ مرلے کی لال حویلی سے خوفزدہ ہیں میں اتنے آرام سے لال حویلی سے نکلنے والا نہیں ہوں، یہ میرا سیاسی ہیڈکوارٹر ہے۔ گیدڑ کی جب موت آتی ہے تو وہ لال حویلی کا رخ کرتا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن