• news

گوجرانوالہ: کمسن گھریلو ملازمہ پر گرم چائے پھینک دی، چہرہ جھلس گیا، ہسپتال منتقل

گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) مالک نے چائے دیر سے لانے پر کمسن گھریلو ملازمہ پر گرم چائے پھینک دی جس سے ملازمہ کا چہرہ بری طرح جھلس گیا جسے ہسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ ملزم فرار ہو گیا، اسکے بھائی کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ نجی ہائوسنگ سوسائٹی کے رہائشی آصف نے مبینہ طور پر چائے دیر سے لانے پر اپنی 12 سالہ ملازمہ رخسار پر غصہ کے عالم میں گرم چائے پھینک دی جسکے نتیجے میں کمسن ملازمہ کا چہرہ بری طرح جھلس گیا۔ ریسکیو اہلکاروں نے ملازمہ کو فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال منتقل کیا جہاں اسے طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔ دوسری طرف تھانہ اروپ پولیس نے آصف کے بھائی عمران کو حراست میں لے لیا ہے جبکہ آصف موقع سے فرار ہو گیا۔ پولیس کے مطابق رخسار سیالکوٹ کی رہائشی ہے اور تین سال سے آصف کے گھر میں کام کر رہی ہے۔ 

ای پیپر-دی نیشن