امریکہ کے بغیر بھی بحرالکاہل تجارتی معاہدہ برقرار رہے گا: وزیراعظم نیوزی لینڈ
ویلنگٹن (آئی این پی) نیوزی لینڈ کے وزیراعظم نے کہا ہے کہ امریکہ کے بغیر بھی بحرالکاہل تجارتی معاہدہ برقرار رہے گا۔ نیوزی لینڈ بارہ ممالک کی ٹرانس پیسفک پارٹنر شپ (ٹی پی پی ) کیلئے پلان بھی پر کام کررہا ہے جس کا مقصد بحرالکاہل کے ان 12ممالک کے درمیان تجارت کو فروغ دینا ہے ، توقع ہے کہ چین بھی ان میں شامل ہو جائے گا ۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے بارہ ملکی ٹرانس پیسفک پارٹنر شپ (ٹی پی پی ) سے علیحدہ ہونے کے فیصلے کے بعد یہ ضروری نہیں ہے کہ دیگر گیارہ ممالک بھی پیچھے ہٹ جائیں بلکہ ہم نے اس کا ایک تبدیل شدہ پلان بی پیش کردیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار نیوزی لینڈ کے وزیر اعظم بل انگلش نے ایک بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ ٹرمپ انتظامیہ کی سب سے پہلے امریکہ تجارتی پالیسی ہمارے مفاد میں نہیں ہے اور ہم طویل المدت معاملات میں امریکی مفادات کی وکالت نہیں کریں گے کیونکہ انہوں نے واضح طورپر اپنے فیصلے کا اعلان کر دیا ہے ، اس لئے ہم پلان بھی پر کام کررہے ہیں