• news

سی پیک انتظامات پر مطمئن ہیں، خطے میں امن سے معاشی سرگرمیاں تیز ہونگی: چینی سفیر

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) چین کے سفیر سن وی ڈونگ نے کہا ہے پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف کامیاب کارروائیاں کیں۔ مشیر قومی سلامتی ناصر جنجوعہ سے چینی سفیر سن وی ڈونگ نے ملاقات کی، اس موقع پر دوطرفہ امور سمیت علاقائی سلامتی ،امن اور پاکستان میں چین کے اہلکاروں کی سکیورٹی پر بھی گفتگو ہوئی۔ چینی سفیر نے کہا پاکستان سمیت خطے میں امن کے استحکام سے معاشی سرگرمیاں تیز ہوں گی، چین سی پیک کے انتظامات پر مطمئن ہے۔ مشیر سلامتی امور ناصر جنجوعہ نے کہا پاک چین دوستی آنے والی دنوں میں مزید مضبوط ہوگی، سی پیک نہ صرف دو طرفہ بلکہ بین العلاقائی سطح پر مفید منصوبہ ہے، پاکستان دنیا کو ملانے والے پْل کا کردار ادا کرے گا۔

ای پیپر-دی نیشن