• news

ہائیکورٹ نے بجلی بلوں کے ذریعے سٹیل انڈسٹری سے سیلز ٹیکس وصولی روک دی

لاہور ( اپنے نامہ نگار سے) ہائی کورٹ نے بجلی کے بلوں کے ذریعے سٹیل انڈسٹری سے سیلز ٹیکس وصولی روک دی ہے اور کمشنر ان لینڈ ریونیو زون 4 کو کل 26 جنوری کو پیش ہونے کا حکم دے دیا ہے۔ عدالت میں درخواستگزاروں کے وکیل محمود رشید ایڈووکیٹ نے موقف اختیار کیا کہ سٹیل انڈسٹری سے بلوں کے ذریعے سیلز ٹیکس وصولی غیرقانونی قرار دی جا چکی ہے عدالتی فیصلے کے باوجود ایف بی آر بلوں میں سیلز ٹیکس شامل کر رہا ہے۔ بلوں میں عائد سٹیل میلٹنگ سیلز ٹیکس غیرقانونی قرار دیا جائے ۔

ای پیپر-دی نیشن