شیخوپورہ: گھریلو ناچاقی پر دو خواتین خانیوال میں طالبعلم نے ٹیسٹ میں نمبر کم آنے پر خودکشی کرلی
شیخوپورہ، خانیوال (نمائندہ نوائے وقت) مختلف واقعات میں دو خواتین اور نویں جماعت کے طالب علم نے خودکشی کر لی۔ شیخوپورہ میں حدوکی کے علاقے میں شادی شدہ خاتون نے خاوند کے جھگڑے سے تنگ آکر زہریلی گولیاں کھا کر زندگی کا خاتمہ کرلیا جبکہ سول لائن لڑکی تیزاب پی کر ہمیشہ کیلئے ابدی نیند سو گئی۔ علاوہ ازیں خانیوال کے نواحی علاقہ کبیروالا کے رہائشی اللہ دتہ کا بیٹا نویں جماعت کا طالبعلم عمران جوکہ کلاس ٹیسٹ میں مبینہ طورپر کم نمبر آنے پر دلبرداشتہ ہو گیا اور خودکشی کر لی۔