• news

سوازی لینڈ: سکولوں میں صرف عیسائیت پڑھانے کی ہدایت، مسلمانوں میں تشویش

مبایانے (اے ایف پی) افریقی ریاست سوازی لینڈ کی حکومت نے تمام سکولوں کو صرف عیسائیت کی تعلیم دینے کا حکم نامہ جاری کردیا جس کے بعد مسلمانوں میں غم و غصہ کی لہر دوڑ گئی ہے۔ عہدیداروں کے مطابق نصاب کی کتابیں تبدیل کی جارہی ہیں اور نئے تعلیمی سال کے آغاز پر پڑھائی جانے والی کتابوں میں صرف بائبل کا تذکرہ کیا جائے گا۔ ملک کی آبادی میں 10 فیصد حصہ مسلمان ہے۔ وزارت تعلیم کے عہدیدار پاٹ موئیر نے کہا دیگر مذاہب کی تعلیم پرائمری اور ہائی سکولوں میں نہیں دی جائے گی۔ اگلی سطح پر طلبہ دیگر مذاہب کی تعلیم کے حوالے سے فیصلہ کرسکیں گے۔ موزمبیق اور جنوبی افریقہ کی ہمسایہ ریاست کے ایک مسلمان شہری شاہد نے کہا کہ حکومتی پالیسی سے مذاہب کے درمیان تنائو بڑھے گا۔

ای پیپر-دی نیشن