• news

بارکھان: بڑی تعداد میں اسلحہ، گولہ بارود برآمد، چمن قبائلی رہنما کا مغوی بیٹا زخمی حالت میں بازیاب

کوئٹہ/ چمن (نوائے وقت رپورٹ+ نیوز ایجنسیاں) ایف سی او حساس ادارے نے بارکھان کے علاقے بغاد میں کارروائی میں بڑی تعداد میں اسلحہ و گولہ بارود برآمد کر لیا۔ ایف سی حکام کے مطابق اسلحے میں راکٹ لانچر، تین گولے، 8 بارودی سرنگیں، تین دستی بم، 350 گولیاں، دو وائرلیس سیٹ شامل ہیں۔ اسلحہ و گولہ بارود کالعدم تنظیم کے ٹھکانے سے برآمد ہوا۔ علاوہ ازیں چمن کے علاقے روغانی میں ایف سی، پولیس اور حساس ادارے نے کارروائی کے دوران قبائلی رہنما کے مغوی بیٹے کو زخمی حالت میں بازیاب کرا لیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ایف سی، پولیس اور حساس ادارے نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے کالج روڈ سے اغواء ہونے والے قبائلی رہنما کے بیٹے مغوی تاج اچکزئی کو زخمی حالت میں بازیاب کرا لیا۔ سرچ آپریشن کے دور ان ایک کمپائونڈ سے دو خودکش جیکٹ، دو شارٹ مشین گن اور دیگر تخریبی مواد بر آمد کر لیا گیا۔ ادھر ڈیرہ بگٹی کے علاقے میں فرنٹیئر کورکے عملے نے تخریب کاری کا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے سڑک کے کنارے نصب بارودی سرنگ ناکارہ بنا دی۔

ای پیپر-دی نیشن