سعودی عرب میں رواں ہفتے دہشت گردی کے شبہ پر 13 پاکستانیوں سمیت16 پکڑے گئے
ریاض (اے ایف پی + بی بی سی) خودکش حملوں اور دیگر سرگرمیوں میں ملوث ہونے کے الزام پر رواں ہفتے سعودی حکام نے 16 افراد کو حراست میں لیا۔ ان میں13 پاکستانی اور 3 مقامی شہری شامل ہیں۔ جدہ میں ہفتے کو آپریشن کے دوران خود کو اڑانے والے دونوں دہشت گرد سعودی شہری تھے۔ وزارت داخلہ کے ترجمان کے مطابق نام مرزوق اور خالد السروانی تھے۔ خالد کا تعلق داعش سے تھا۔ وزارت خارجہ کے مطابق فرانزک رپورٹ کے بعد ہلاک ہونے والے دونوں دہشت گردوں کی شناخت سعودی شہری غازی السروانی اور ندی مرزوق المضیانی کے نام سے ہوئی ہے اور وہ سکیورٹی فورسزکو مطلوب تھے۔