پی ٹی آئی رہنما عظمیٰ کاردار کا پولیس اہلکاروں سے جھگڑا ، سپریم کورٹ کا دروازہ توڑ دیا
اسلام آباد(آن لائن)سپریم کورٹ میں لاہور سے پی ٹی آئی کی رہنما عظمیٰ کاردار نے شناختی کارڈ طلب کرنے پر پولیس اہلکار سے ہاتھا پائی کرکے عدالت کا دروازہ توڑ دیا۔بدھ کے روز پانامہ کیس کی سماعت کے لئے پی ٹی آئی کی رہنما عظمیٰ کاردار جب سپریم کورٹ پہنچیں تو وہاں پر موجود لیڈی پولیس اہلکاروں نے ان سے شناختی کارڈ طلب کیا شناخت نہ ہونے پر جب اہلکاروں نے ان کو اندر جانے سے روکا تو عظمیٰ نے ان سے لڑائی شروع کردی اور دروازہ توڑ دیا ۔ اس حوالے سے عظمیٰ کاردار کا کہنا تھا کہ دروازہ میں نے نہیں توڑا بلکہ پولیس اہلکاروں نے مجھ پر تشدد کیا ہے اور عدالت کا دروازہ بھی انہی لوگوں نے توڑا ہے ۔