• news

پاکستانی شیئر مارکیٹ پر دنیا بھر کے سرمایہ کاروں کی نظریں ہیں: لارڈ میئر لندن سٹی

کراچی (این این آئی) برطانیہ کے مالیاتی مرکز سٹی آف لندن کے لارڈ میئر ڈاکٹر اینڈریو پارمیلے نے بدھ کو پاکستان سٹاک ایکسچینج میں روایتی گھنٹا بجاکر کاروبار کا آغاز کیا۔ لارڈ مئیرڈاکٹر اینڈریو پارمیلے اپنے وفد کے ساتھ سٹاک ایکسچینج پہنچے۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے پاکستان کے مستقبل کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا پاکستانی شیئر بازار پر دنیا کے سرمایہ کاروں کی نظریں ہیں۔ سٹی آف لندن بھی اس میں دلچسپی لے رہا ہے۔ وفد پاکستان میں تاجروں، صنعتکاروں اور بینکروں سے ملاقات کرے گا۔ اس موقع پر ایم ڈی سٹاک ایکسچینج ندیم نقوی نے انڈیکس کے 50 ہزار پوائنٹس کا سنگ میل عبور کرنے پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ سرمایہ کار اس سطح پر محتاط طرز عمل اختیار کریں اور افواہوں پر توجہ نہ دیں۔ ریگولیٹرکی مارکیٹ پر عقابی نظریں ہیں البتہ بڑی ذمہ داری سرمایہ کاروں کی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن