• news

بچوں کو جبر اور استحصال سے بچانا ناگزیر قانون سازی کی ضرورت ہے: خورشید شاہ

اسلام آباد (آئی این پی) قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے کہا ہے کہ فیکٹریوں اور گھروں میں کام کرنے والے بچوں کے تحفظ کیلئے قانون سازی کی ضرورت ہے، چائلڈ لیبر اور گداگری کے حوالے سے بھی قوانین کو مزید بہتر بنانے کی ضرورت ہے تاکہ بچوں سے گداگری اور جبری مشقت کروانے والوں کو قانون کے کٹہرے میں لا کر اس مسئلے کا تدارک کیا جا سکے۔ وہ بدھ کو سرپرست اعلیٰ سویٹ ہومز زمرد خان سے اپنی رہائش گاہ پر ملاقات میں گفتگو کر رہے تھے۔ اس موقع پر سویٹ ہومز کے سرپرست اعلیٰ زمرد خان نے اپوزیشن لیڈر کو لاوارث اور مشقت کرنے والے بچوں کو تحفظ فراہم کرنے کیلئے قومی اسمبلی میں بل لانے کی تجویز بھی پیش کی۔ اپوزیشن لیڈر نے زمرد خان کی تجویز کو سراہا اور کہا کہ چا ئلڈ لیبر اور گداگری خصوصاً بچوں کی گداگری کے حوالے سے بھی قوانین کو مزید بہتر بنانے کی ضرورت ہے تاکہ بچوں سے گداگری اور جبری مشقت کروانے والوں کو قانون کے کٹہرے میں لا کر اس مسئلے کا تدارک کیا جا سکے۔ اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ وہ دیگر ممبران کے ساتھ مشاورت سے اس ضمن میں قانون سازی کیلئے جلد از جلد اقدامات اٹھائیں گے۔ زمرد خان نے سویٹ ہومز کے حوالے سے بھی تفصیلی بریفنگ دی اور سویٹ ہوم سکھر کیلئے سرپرستی، تعاون اور خدمات پر اپوزیشن لیڈر کا شکریہ ادا کیا۔ 

ای پیپر-دی نیشن