وزیراعلیٰ کی جرمن زبان میں گفتگو، وفد نے تعریف کی
لاہور (خصوصی رپورٹر) وزیراعلیٰ شہباز شریف سے جرمنی کی معروف کمپنی لے مائر انٹرنیشنل کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر برنیڈ میزگر نے ملاقات کی جس میں توانائی کے شعبے میں تعاون بڑھانے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعلیٰ نے وفد کے ساتھ جرمن زبان میں گفتگو کی جس پر وفد نے وزیراعلیٰ کی جرمن زبان پر دسترس کی تعریف کی۔