• news

پاکستان کے ساتھ اعتماد کی پختگی کیلئے ہر تعاون کو تیار ہیں: افغان سفیر

نوشہرہ (آئی این پی ) پاکستان میں افغانستان کے سفیر عمر زاخیلوال نے کہا ہے کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان اعتماد کی ضرورت ہے اور اس اعتماد کو برقرار رکھنے اور اسے پختہ کرنے کیلئے افغانستان ہر قسم کے تعاون کیلئے تیار ہیں۔ وہ نیشنل پریس کونسل کے صوبائی چیئرمین ایاز احمد پراچہ کی قیادت میں غلام مصطفی انصاری اور غلام رسول پر مشتمل تین رکنی وفد سے ملاقات کے دوران گفتگو کررہے تھے۔ انہوں نے افغان سفیر کو افغانستان میں بھی نیشنل پیس کونسل کی تشکیل کا بھی دعوت دی اور کہا کہ ایک دس رکنی کمیٹی بنائی جائے جس میں پانچ ممبران پاکستانی اور پانچ ممبران افغانستان سے ہوں گے۔ وفد کے افغان سفیر کو یقین دھانی کرائی کہ ہم دونوں ممالک میں پائیدار امن کے قیام کیلئے قومی امن کونسل کے پلیٹ فارم سے پل کا کردار ادا کریں گے اور دنیا میں قیام امن کی خاطر کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔

ای پیپر-دی نیشن