• news

رابطہ عالم اسلامی کے سیکرٹری جنرل دورہ پاکستان مختصر کر کے واپس چلے گئے

اسلام آباد (آئی این پی) رابطہ عالم اسلامی کے سیکرٹری جنرل شیخ محمد بن عبدالکریم العیسیٰ اپنا دورہ پاکستان مختصرکر کے واپس چلے گئے۔ ذرائع کے مطابق شیخ محمد بن عبدالکریم العیسی ایک ہفتے کے دورے پر پاکستان آئے تھے وہ گزشتہ جمعہ کو اسلام آباد پہنچے تھے چار روز کے قیام کے دوران انہوں نے اراکین پارلیمنٹ، کشمیری و دینی جماعتوں کے رہنماؤں سے ملاقاتوں کے علاوہ بین الاقوامی یونیورسٹی کا دورہ بھی کیا بعض ناگزیرہ وجوہ کی بنا پر وہ منگل کی شب واپس چلے گئے۔

ای پیپر-دی نیشن