• news

گوجرانوالہ: رکشہ ڈرائیور کو تشدد کا نشانہ بنانے والے سب انسپکٹر نے قبل از گرفتاری ضمانت کرالی

گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) رکشہ ڈرائیور کو بدترین تشدد کا نشانہ بنانے والے پیٹی بھائی کو پولیس گرفتار نہ کرسکی، ملزم نے عدالت سے قبل از گرفتاری ضمانت کرالی۔ سیالکوٹ روڈ پر رکشہ ڈرائیور کو ڈنڈوں، مکوں اور ٹھڈوں سے بدترین تشدد کا نشا نہ بنانے والے سب انسپکٹر سمیع کو سیٹلائٹ ٹاؤن پولیس گرفتار کرنے میں ناکام رہی تاہم ملزم نے ایڈیشنل سیشن جج شاکر کی عدالت میں پیش ہو کر قبل از گرفتاری ضمانت کیلئے درخواست دائر کی۔ فاضل جج نے کارروائی عمل میں لاتے ہوئے ملزم کی پچا س ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض ضمانت قبل از گرفتاری منظور کر لی۔

ای پیپر-دی نیشن