بیوی سے تنگ امریکی شوہر نے ڈاکہ ڈال کر جیل جانے کی خواہش پوری کرلی
کنساس(این این آئی)امریکی ریاست کینساس میں ایک 70 سالہ شخص پر بنک میں ڈاکہ ڈالنے کا الزام ثابت ہو گیا ۔میڈیارپورٹس کے مطابق اس شخص نے بتایاکہ اس نے اپنی بیوی سے تنگ آ کر اس سے جان چھڑانے کے لیے بنک میں ڈاکہ ڈالا۔لارنس ریپل نے کینساس سٹی بنک میں گذشتہ ستمبر میں ڈاکہ ڈالا تھا لیکن یہ بنک سے باہر نہیں گئے اور اندر ہی پولیس کے آنے کا انتظار کرتے رہے۔لارنس ریپل نے پولیس اہلکاروں کو بتایا تھا کہ وہ گھر میں رہنے کے برعکس جیل میں رہنے کو ترجیح دیں گے۔ انہیں الزام ثابت ہونے پر 20 برس تک قید کی سزا ہو گی۔ان کی اہلیہ عدالت میں موجود تھیں لیکن انہوں نے کوئی بیان نہیں دیا۔