• news

امریکہ فریق نہیں‘ جنوبی بحیرہ کے مسئلے میں مداخلت سے باز رہے: چین

بیجنگ (این این آئی+ صباح نیوز) چین نے جنوبی بحیرہ چین کے علاقوں پر اپنے حق کو ملک کی' ناقابل اعتراض خودمختاری' قرار دیتے ہوئے ٹرمپ انتظامیہ کے اس بیان کو سختی سے مسترد کیا ہے جس میں کہا گیا تھا کہ امریکہ چین کی خطے کے متنازع علاقوں پر عملداری کو روکے گا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق چین کی وزارتِ خارجہ نے کہا بیجنگ خطے میں اپنے حقوق کے تحفظ پر سختی سے قائم رہے گا۔ انہوں نے کہا امریکہ جنوبی بحیرہ چین کے مسئلے میں فریق نہیں ہے۔ مداخلت سے باز رہے۔ چینی وزارتِ خارجہ کی ترجمان ہؤ شینگ نے کہا چین اس تنازع میں تمام متعلقہ ممالک سے پرامن بات چیت کرنے کے موقف پر قائم ہے اور وہ بین الاقوامی سمندر میں جہاز رانی اور پروازوں کی آزادانہ نقل و حرکت کے اصولوں کا احترام کرتا ہے۔تاہم ترجمان نے مزید کہا کہ ہماری پوزیشن واضح ہے اور ہمارے اقدامات قانونی ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن