• news

سٹاک مارکیٹ میں منفی اطلاعات، غیر ملکی سرمائے کے انخلا نے زبردست تیزی کو مندے میں بدل دیا

کراچی(مارکیٹ رپورٹر) پاکستان سٹاک ایکسچینج میں بدھ کے روز شدید مندی پر100 انڈیکس 212.15 پوائنٹس کمی پر2 بالائی حدود برقرار نہ رکھ کر 49758.77 کی انتہائی نچلی حد پر بند رہا۔ سرمایہ کاری مالیت میں 25 ارب 25کروڑ روپے سے زائد کمی رہی۔ ابتدائی اوقات میں فیول پاور‘ توانائی سیکٹرز کی خریداری کے اچھے اثرات پر100 انڈیکس 508.80 پوائنٹس کے اضافہ پر 50265.57 کی ریکارڈ تاریخی حد عبور کرچکا تھا بعدازاں دوپہر کے اوقات میں کسی جانب مثبت پیش رفت دکھائی نہ دینے‘ غیرملکی سرمایہ کا انخلاء اورکئی منفی اطلاعات کے باعث سرمایہ کاروں نے فیول پاور‘ توانائی سیکٹرز سمیت بیشتر حصص کی منافع کے حصول میں کم داموں خریدوفروخت کرکے اسے اگلے دو دنوں کی تیزی پر حاصل کرلئے۔ جس کے نتیجے میں مارکیٹ اختتام پر 100 انڈیکس 212.15پوائنٹس کمی پر 49756.77 کی نچلی حد پربند رہا۔ مارکیٹ میں سرگرم حصص کادائر ہ کار 425 کمپنیوں تک رہا۔ جس میں 185 کمپنیوں میں اضافہ‘230کمپنیوں میں کمی اور 10کمپنیوں میں استحکام رہا۔ مجموعی مارکیٹ کیپٹل 99کھرب 77 ارب 18کروڑ 11 لاکھ 30ہزار 113 روپے کی کمی پر 99 کھرب 77 ارب 18کروڑ 30ہزار113 روپے کی کمی پر 99کھرب 51 ارب 92 کروڑ 86 لاکھ 90ہزار765 روپے ہو گئی۔ گزشتہ منگل کے مقابلے میں کاروباری سرگرمی 5کروڑ 68 ہزار 10 حصص سے کم رہی اور مجموعی سودوں میں 45 کروڑ 94 لاکھ 46ہزار 630 حصص کے کاروبار میں کمی ریکارڈ کی گئی۔

ای پیپر-دی نیشن