• news

بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام دنیا کے بہترین ’’سوشل سیفٹی نیٹس ‘‘ میں شامل ہے : ماروی میمن

لاہور(خبر نگار) وزیر مملکت و چیئرپرسن بی آئی ایس پی ماروی میمن نے کہا ہے کہ بی آئی ایس پی دنیا کے بہترین سوشل سیفٹی نیٹس میں سے ایک ہے۔ وزیر اعظم نواز شریف اور وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی ہدایات کے مطابق اسے دنیا کی نمبر 1 قومی سماجی و اقتصادی رجسٹری (NSER) بنانے کیلئے پُر عزم ہیں۔ ان خیالات کا اظہار ماروی میمن نے چکوال میں سیبکون کی جانب سے بی آئی ایس پی کے نئے غربت سروے میں فیلڈ ٹیموں کیلئے منعقدہ تربیتی ورکشاپ کے دوران کیا۔ سیبکون بی آئی ایس پی کی شراکتی فرموں میں سے ایک ہے جس کی خدمات نئے غربت سروے کے پائلٹ اضلاع میں گھر گھر سروے کرنے کیلئے حاصل کی گئی ہیں۔ چیئر پرسن بی آئی ایس پی نے کہا کہ ڈیٹا اکھٹا کرنا ایک مقدس ذمہ داری ہے۔

ای پیپر-دی نیشن