اوورسیز پاکستانی کے پلاٹ پر قبضہ چھڑا دیا گیا
لاہور (سپیشل رپورٹر) اوورسیز پاکستانیز کمشن (او پی سی) پنجاب کی کاوشوں سے امریکہ میں مقیم اوورسیز کو اس کے پلاٹ کا قبضہ واپس دلا دیا گیا ہے۔ کمشنر او پی سی افضال بھٹی نے اس ضمن میں بتایا کہ امریکہ میں رہائش پذیر ملک خرم امین نے کمشن کو شکایت درج کرائی کہ بعض افراد نے اس کے عاطف پارک، بھوگیوال، شالیمار ٹائون میں واقع پلاٹ پر غیرقانونی طور پر چار دیواری تعمیر کر کے قبضہ کر لیا ہے۔