• news

’’ملک کو بابائے قوم کے اصولوں کے مطابق چلایا جائے‘‘ چیف جسٹس کی مزار قائد پر حاضری

کراچی (نوائے وقت رپورٹ) چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار نے شہر قائد میں بابائے قوم قائداعظم محمد علی جناح کے مزار پر حاضری دی۔ انہوں نے مزار پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔ جسٹس ثاقب نثار کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔ اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ ملک کو بابائے قوم کے بتائے ہوئے اصولوں کے مطابق چلایا جانا چاہئے۔

ای پیپر-دی نیشن